سید مراد
علی شاہ نے صدر پاکستان کے مساجد کی حوالے
سے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات
کو انھوں نے اس بارے میں صدر مملکت سے ٹیلیفون پر بات کی ہے۔
جس پر صدر پاکستان نے کہا کہ ’اگر کسی وقت وفاق یا صوبائی حکومت کو
یہ محسوس ہو کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں یا مزید خراب
ہونے کا خدشہ ہے تو حکومت اس پالیسی کو تبدیل کرسکتی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ فیصلے ہم نے ڈاکٹروں اور ماہرین کی مشاورت
سے کیے ہیں، ماہرین کے مطابق اگلے 15 دن بہت اہم ہیں لہذا ان دنوں میں لاک ڈاؤن کو
سخت کریں گے۔‘
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مشکل فیصلے کرنا حکومت ذمہ داری ہے۔
اسی طرح صوبے میں شاپنگ سنٹرز کی جانب سے ضابطہ کار کی خلاف ورزی
پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’ایسے شاپنگ مالز جو ایس او پیز کی خلاف ورزی
کررہے تھے ہم نے ان کو فوری بند کرنے کا حکم دیاہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں چھوٹے تاجر
تعاون کر رہے ہیں اوراشیا کی ہوم ڈلیوری کر رہے ہیں۔‘
ڈاکٹروں کی پریس کانفرنس پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’بدھ کے
روز ڈاکٹروں نے اہم پریس کانفرنس کی اور اپنے خدشات کے حوالے سے آگاہ کیا، آج
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب نے بھی انھیں خدشات کا اظہار کیا ہے۔‘
No comments:
Post a Comment